اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس پاکستان میں تیزی کیساتھ پھیلنا شروع ہو گیا ، کیسز میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مریض سامنے آرہے ہیں ، ایسے میں فیس ماسک کا استعمال عوام نے تیز کر نا بھی شروع کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔ سڑک ، گلی اور محلوں سے فیس ماسک خریدتے وقت احتیاط ضرور کریں
ورنہ وہ ماسک آپ کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماسک فروخت کرنے والا شخص کو سڑک پر پڑے ماسک اٹھا کر لوگوں میں فروخت کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے پھیری لگا کر ماسک فروخت کرنے والے شخص کو سڑک پر پڑے ماسک نظر آئےجس وہ اٹھا کر صاف کر کے گاڑی والے کو فروخت بھی کر رہا ہے ۔عوام سے گزارش ہے کہ کرونا وائرس کی بڑھتی تباہ کاریوں میں جہاں اپنا بچائو ضروری ہے وہاں آپ ہر شہ کو اچھی طرح دیکھ سمجھ کر خریدیں تاکہ وہ آپ کی زندگی کیلئے خطرہ نہ بنے خاص کر فیس ماسک جب بھی خریدیں تو یہ اچھی طرح طے کر لیں کہ وہ بالکل نیا اور اور اس پر کسی قسم کی میل کا یا داغ نہ ہو ۔ عوام اپنا استعمال کردہ ماسک اچھی طرح سے ضائع کرے تاکہ وہ کسی بھی طریقے سے کوئی دوسرا شخص استعمال نہ کرسکے ۔