نیویارک (این این آئی )عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا عالمی معیشت کے لیے ’تباہ کن‘ ثابت ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انھوں نے خبردار کیا کہ اربوں افراد اس عالمی وبا کے نتیجے میں اپنے روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔
انھوں نے کہا کہ اس وبا کے معاشی اثرات ایک دہائی تک رہیں گے۔گذشتہ ماہ میلپاس کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ چھ کروڑ افراد کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث شدید غربت کا شکار ہو جائیں گے۔عالمی بینک کے مطابق شدید غربت کا مطلب ایک اعشاریہ نو ڈالر فی کس یومیہ پر گزارا کرنا ہے۔