جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

تمام سکھ خالصتان چاہتے ہیں، سربراہ اکال تخت کا دو ٹوک اعلان

datetime 7  جون‬‮  2020 |

امرتسر(این این آئی ) سکھ تنظیم اکال تخت کے سربراہ گیانی ہرپریت سنگھ نے کہا ہے کہ تمام سکھ خالصتان چاہتے ہیں اور اگر بھارتی حکومت انہیں خالصتان دے دیتی ہے تو وہ اسے لے لیں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے سکھ تنظیم اکال تخت کے سربراہ گیانی ہرپریت سنگھ نے کہا کہ تمام سکھ خالصتان چاہتے ہیں اور اگر بھارتی حکومت انہیں

خالصتان دے دیتی ہے تو وہ اسے لے لیں گے۔ وہ امرتسر میں واقع، سکھوں کے مقدس مقامات گولڈن ٹیمپل اور شری اکال تخت صاحب پر 1984 میں بھارتی فوج کی چڑھائی اور بربریت کے 36 سال مکمل ہونے پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔گزشتہ روز ہرپریت سنگھ کی پریس کانفرنس میں صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ آپریشن بلیو اسٹار کے 36 سال مکمل ہونے پر منعقدہ جلسے میں آزاد خالصتان کے نعروں سے متعلق وہ کیا کہیں گے، تو اس پر ہرپریت سنگھ نے کہا: ’’جلسے کے بعد ایسے نعرے لگنا کوئی غلط بات نہیں۔ اگر حکومت ہمیں خالصتان دیتی ہے تو ہم اس سے زیادہ اور کیا مانگ سکتے ہیں؟ ہم اسے قبول کرلیں گے، ہر سکھ خالصتان چاہتا ہے،واضح رہے کہ 1984 میں سکھوں کے مقدس مقامات پر بھارتی فوج کی یہ چڑھائی بدنامِ زمانہ ’’آپریشن بلیو اسٹار‘‘ کے نام سے مشہور ہے جو اْن دنوں بھارتی وزیرِاعظم اندرا گاندھی کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی تھی۔‎



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…