جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کیساتھ مل کر نکالنا چاہیےبرطانیہ کی لیبرپارٹی کےاہم رہنما نے دونوں ممالک کو مشورہ دیدیا

datetime 7  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) برطانیہ کی لیبرپارٹی کے رہنما کئیر اسٹارمر نے مسئلہ کشمیر  کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ اولین ترجیع ہے اور  امن کا پرچار چاہتا ہوں۔برطانیہ کی لیبرپارٹی کے رہنما کئیر اسٹارمر نے پاکستانی نڑاد برطانوی رکن پارلیمنٹ  افضل خان کے نا م خط لکھا جس میں انھوں نے بتایا کہ مسئلہ کشمیر پر لیبر پارٹی کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا، لیبرپارٹی کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی قرارداداوں کو تسلیم اور ان کی حمایت کرتی ہے۔   کئیر اسٹارمر نے کہا کہ امن کا

پرچار چاہتا ہوں مگر انسانی حقوق کا تحفظ اولین ترجیع ہے، اس لیے پاکستان اور بھارت کو مسئلے کا حل کشمیریوں کے ساتھ مل کر نکالنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کمیونیٹیز کے درمیان تناؤ کم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔دوسری جانب برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے پارٹی کے سربراہ کئیر اسٹارمر کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت اور ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور وادی میں مودی سرکار کی جانب سے لگائے گئے کرفیو کو 9 ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا ہے۔ ‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…