اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوم میگاسٹی منصوبے کے لیے اپنے گھر کو خالی کرنے سے انکار کرنے پر سعودی شہری کوراستے سے ہی ہٹا دیا گیا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق شمال مغربی تبوک علاقے میں ایک قبائلی شخص سے نیوم میگا سٹی منصوبے کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے گھر خالی کرنے کا کہا گیا تاہم اس شخص نے گھر خالی کرنے سے انکار کیا جس کے بعد سعودی حکومت نے اس قبائلی شخص کو راستے سے ہٹا دیا۔یاد رہے کہ سعودی عرب کے
ولی عہد محمد بن سلمان کی ایما پرنیوم میگا سٹی کے نام سے ایک منصوبے پر کام جاری ہے۔سوشل میڈیا کارکنوں نے بتایا کہ سعودی فورسز نے دارالحکومت ریاض کے شمال مغرب میں واقع الخیرباہ کے علاقے پر چھاپہ مارا اور عبد الرحیم الہویتی کوماردیا۔کارکنان کی جانب سے ٹوئیٹر پر عربی ہیش ٹیگ “شہدائے عبدالرحیم کے نام سے مہم بھی چلائی گئی ہے اس مہم میں دیکھائی جانے والی فوٹیج اور تصاویر میں سعودی پولیس کی گاڑیاں اس علاقے کے آس پاس دکھائی دیتی ہیں۔