جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

’’کرونا وائرس وباء اور کامیاب ویکسین کی عالمی سطح پر تقسیم مہلک وائرس سے متعلق بل گیٹس کا نیا بیان سامنے آگیا

datetime 5  جون‬‮  2020 |

نیویارک(این این آئی )مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے ان سازشی خیالات کی تردید کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی ویکسین کو لوگوں کے اندر ٹریکنگ مائیکرو چپ لگانے کے للیے استعمال کررہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی مائیکرو چپ جیسے منصوبوں کا حصہ نہیں رہا، درحقیقت اس کی تردید کرنا بھی بہت مشکل ہے کیونکہ یہ انتہائی احمقانہ یا عجیب ہے۔

بل گیٹس کی جانب سے برسوں سے کسی بیماری کی وبا کے حوالے سے خبردار کیا جارہا تھا اور 2016 میں صدر بننے سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ پر بھی اس حوالے سے تیار رہنے پر زور دیا گیا تھا۔ بل گیٹس نے کہا کہ یہ جاننا بہتر ہے کہ کن بچوں کو خسرے کی ویکسین دی گئی اور کن کو نہیں، ایسے نظام جیسے طبی ریکارڈ کو ترتیب دینے کی ضرورت ہے جو مدد فراہم کرسکیں، طبی عملے کو یہ شناخت کرنا ہوگی کہ کون وائرس سے محفوظ ہے مگر اس عمل میں کسی مائیکرو چپ کو شامل کرنے کی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری فاؤنڈیشن ویکسینزز خریدنے کے لیے سرمایہ حاصل کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے ایک وبا کے خطرے کو دیکھا اور اس پر بات کی۔بل گیٹس نے زور دیا کہ جب ویکسینز کی تیاری شروع ہوجائے گی تو انہیں سب سے پہلے ان ممالک میں تقسیم کیا جانا چاہیے جن کا طبی نظام کمزور ہے جبکہ سماجی دوری کا خیال رکھنا مشکل۔بل گیٹس کا کہنا تھا کہ دنیا کو محفوظ اور موثر ویکسینز کی تیاری کے لیے ملکر کام کرنے کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اس کی تیاری کا عمل بڑے پیمانے پر ہو، تاکہ ان کو ایسے افراد کے لیے فراہم کیا جاسکے جن کو اس کی ضرورت سب سے زیادہ ہے، ضروری نہیں کہ ان کو پہلے فراہم کی جائے جو سب سے زیادہ سرمایہ لگائیں گے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…