جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

’’ برطانیہ چاہتا ہے کہ ویکسین پاکستان سمیت تمام ممالک میں دستیاب ہو‘‘پاکستان بھی گلوبل ویکسین پروگرام کا بڑا شراکت دار 

datetime 4  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)برطانوی ہائی کمشنر نے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے اہم ملاقات کی جس میں  برطانیہ کے زیر اہتمام ورچوئل گلوبل ویکسین سمٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجما ن کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ برطانیہ گلوبل ویکسین پروگرام کے لئے ایک اعشاریہ پینسٹھ پاونڈز فراہم کر چکا ہے، گلوبل ویکسین سمٹ کے ذریعے برطانیہ گلوبل ویکسین پروگرام میں مزید سات ارب پاونڈز بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ برطانیہ چاہتا ہے ویکسین پاکستان سمیت تمام

ممالک میں دستیاب ہو، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات دنیا کی بہترین مثال ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ حکومت پاکستان برطانیہ کے اس اقدام کو مکمل سپورٹ کرتی ہے، پاکستان بھی گلوبل ویکسین پروگرام کا بڑا شراکت دار ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے لئے موثر کام کرنے پر برطانیہ اور دیگر ڈونرز کے شکر گزار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم بھی دیگر ممالک کی طرھ کورونا ویکسین کے منتظر ہیں ،وزیر اعظم پہلے  ویکسین تمام لوگوں کو دستیاب کرنے کی کال دے چکے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…