بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اڑھائی لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے وفاقی وزیر مراد سعید کا ہنگامی اقدام ، بڑا اعلان کر دیا

datetime 3  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان پوسٹ الیکٹرانک آفسز شروع کرنے جارہا ہے، جس سے ڈھائی لاکھ پاکستانیوں کو روزگار ملے گا اور اسی ماہ راولپنڈی میں ایک سو پچاس الیکٹرانک آفسز کام شروع کردیں گے۔وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان پوسٹ پرعوام کااعتمادبحال ہواہے، حکومت نے خسارے کے شکار

اداروں پر خصوصی توجہ دی، پاکستان پوسٹ کی ترقی کیلئے اہم اقدامات کیے گئے۔مراد سعید نے کہا کہ بی ایل پاکستان میں سب سے بڑابینکنگ نیٹ ورک ہے، حبیب بینک اور پاکستان پوسٹ آفس میں معاہد ہ ہوا ہے ، جس سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی آسانی ہوجائے گی، سیونگ بینک اکاونٹس میں سب سے بڑا کردارپاکستان پوسٹ کاہے۔وفاقی وزیر مواصلات نے کہا 1.5 ٹریلین کی پورے سال میں سرکولیشن کرتے ہیں، پاکستان پوسٹ ایکو سسٹم دینے جارہا ہے، جس سے ڈھائی لاکھ پاکستانیوں کو روزگار ملے گا، رواں ماہ اسلام آباد، پنڈی میں 150الیکٹرانک پوسٹ آفس شروع کریں گے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں جو آپ سوچ سکتے ہیں سمجھیں وہ ہوسکتا ہے، میرا سوال تھا کہ کیا پبلک این ٹی ٹی ہمیشہ خسارے میں رہے گی،شفافیت چاہیے توٹیکنالوجی لانی پڑیگی۔مراد سعید نے کہا کہ میں رہوں یانہ رہوں پاکستان پوسٹ نیچے نہیں آئیگا، پاکستان کیلئے لاجسٹک بہت بڑاایشوہے، اسی سال نہ صرف لاجسٹک کا آغاز بلکہ آسانیاں بھی فراہم کریں گے۔وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ ہمارا وڑن کلیئرتھا، منزل کا پتہ تھا، سیکریٹری کمیونی کیشن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان پوسٹ کو دیکھ کر لگا تھا کہ اس میں پوٹینشل ہے، ہمارامقصد ایک ہی ہے کہ ملکی اداروں کو اوپراٹھانا ہے۔مراد سعید نے کہ کہا کہ ایک مردہ ادارے کو2 سال میں اٹھانا آسان نہیں تھا، پاکستان پوسٹ کی ری برینڈنگ بھی ہوگی، پاکستان پوسٹ کے دفاتر کا منظر بھی تبدیل کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ لاک ڈاؤن میں لوگ پوسٹ مین کوخراج تحسین پیش کررہے تھے،

پوراملک لاک ڈاؤن میں تھامگرمشکل میں پاکستان پوسٹ نیساتھ دیا، لاکھوں پنشنرز کو گھر کی دہلیز پر پنشن کی ادائیگی یقینی بنائی گئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیجیٹل فرانچائز آفسز کے قیام سے منافع بخش ادارہ بنے گا ، پاکستان پوسٹ کے اقدام سے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار ملے گا ، پاکستان پوسٹ صارفین کو ایک ہی پلیٹ فارم پر سہولتیں دینے کیلئے سرگرم ہے۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ کی طرف سے لوجسٹک کمپنی کے قیام کا مرحلہ شروع ہوچکا ہے، پاکستان پوسٹ لوجسٹک کے میدان میں بھی قدم جمائے گا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…