پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

لاہور میں قائم پاکستانی پہلی سپیل کمپنی کورونا کی حفاظتی فیس شیلڈ کی تیاری کیلئے یورپین یونین کی سرٹیفیکیشن حاصل کرنے میں کامیاب

datetime 3  جون‬‮  2020 |

لاہور( آن لائن ) لاہور میں قائم پاکستانی پہلی “سپیل کمپنی” عالمی معیار کی سستی ترین ڈسپوزیبل فیس شیلڈ کی تیاری کیلئے پہلی مرتبہ یورپین یونین کی سی ای (CE ) سرٹیفیکیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ مقامی وسائل اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے شفاف پیٹ شیٹ سے بنی یہ شیلڈ کورونا وائرس کے خلاف حفاظت کے لئے ڈاکٹروں اور پیرا میڈکس کیلئے ڈیزائن کی گئی ہے جسے عام لوگ بھی

استعمال کر سکتے ہیں۔ انتہائی ہلکے وزن والی یہ فل فیس حفاظتی شیلڈ پہننے میں آرام دہ اور پرسکون، سانس لینے میں غیر مزاہم ہے اور صابن اور پانی سے دھوئی جا سکتی ہے۔ یہ نمی اور ہوا کے خلاف درجہ اول کی دفاعی شیلڈ اور پرسنل پروٹیکشن ایکوئیپمنٹ ( پی پی ای) کا حصہ ہے۔ کمپنی کو ملنے والے سرٹیفکیٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ سپیل مینوفیکچرر یورپی یونین کے سی ای مارک، کیٹگری 1 کے لئے پی پی ای ( پرسنل پروٹیکشن ایکوئپمنٹ) ضوابط کے معیار اور اس کے فزیکل پیرامیٹرزکی شقوں پر بھی پورا اترتا ہے‘‘۔ اگر برآمد کی اجازت دی جائے تو کمپنی مقامی ضروریات پورا کرنے کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی یہ شیلڈ فروخت کیلئے پیش کر سکتی ہے بصورت دیگر بھارت اور بنگلہ دیش جیسے ہمسایہ ممالک عالمی منڈیوں پر اجارہ داری قائم کرلیں گے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…