اسلام آباد (این این آئی)وفاقی سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی سروس بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ،پولی کلینک، نرم ہسپتال کی او پی ڈیز مشروط طور بحال کی جائیں گی ،وفاقی وزارت قومی صحت نے او پی ڈیز بحالی کی تحریری اجازت دیدی۔وزارت صحت کے مطابق پہلے فیز میں پولی کلینک، نرم اسپتال کی او پی ڈیز بحال کی گئی ہیں، پولی کلینک، نرم اسپتال کی او پی ڈیز کو کورونا ایس او پیز کے تحت چلایا جائے گا، پولی کلینک، نرم اسپتال میں او پی ڈیز صبح آٹھ تا دوپہر دو بجے تک فعال ہونگی ،
او پی ڈیز میں ایک وقت میں ایک مریض داخلے کی اجازت ہو گی۔وزارت صحت کے مطابق او پی ڈی ہال میں مریض کے ہمراہ ایک فرد کو آنے کی اجازت ہو گی ، نرم اسپتال سے کورونا کے مشتبہ مریض کو پمز ریفر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پولی کلینک اسپتال میں کورونا مریضوں کے داخلے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، وزارت صحت کے مطابق پولی کلینک آنے والے کورونا کے مشتبہ مریضوں کو پمز ریفر کیا جائے گا ، پولی کلینک میں کورونا کے سات مصدقہ مریض زیرعلاج ہیں۔