بیجنگ(این این آئی)چین میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹر کی جلد کا رنگ علاج کے دوران مکمل تبدیل ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ ڈاکٹر ہو ویفینگ کو جنوری 2020 میں کوروناکی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہیں علاج کے لیے اسپتال لایا گیا۔اہل خانہ ڈاکٹر کو اْسی اسپتال لے کر آئے جہاں وہ ملازمت کرتے تھے، وہ پانچ ماہ تک زیر علاج رہے اور گزشتہ
روز کورونا وائرس کی جنگ میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ڈاکٹرز کے مطابق پانچ ماہ کے دوران ڈاکٹر ہو ویفینگ کی رنگت گوری سے بلکل سیاہ ہوگئی، علاج کے دوران اْن کی رنگت تبدیل ہونے کی وجہ دوا کا انفیکشن ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ساتھی کو دوران علاج اینٹی بائیوٹک دیں، یہ ہی دوا عام مریضوں کو بھی دی جاتی ہے البتہ جب ویفینگ نے یہ دوا کھانا شروع کی تو اْن کی رنگت تیزی سے تبدیل ہوئی۔