منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

الخدمت فاؤنڈیشن نے اورسیز پاکستانیوں کی میتوں کو ائیر پورٹ سے گھروں کو منتقل کرنا شروع کر دیا

datetime 3  جون‬‮  2020 |

پشاور(این این آئی) حکومت کی جانب سے حالیہ کورونا وباء کے دوران سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں وفات پانے والے اورسیز پاکستانیوں کی میتوں کو وطن لانے کے لئے خصوصی پروازیں شروع کرنے کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوانے پشاور ایئر پورٹ پہنچنے والی پروازں کے زریعے لائی گئی میتوں کو آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لئے الخدمت ایمبولینس سروس کی سہولت فراہم کر دی ہے جبکہ اگلے چند روز تک مزید پروازوں کے زریعے پشاور پہنچنے والی میتوں کو بھی الخدمت

ایمبولینس سروس کے زریعے ان کے آبائی علاقوں میں منتقل کیا جائے گا۔الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخواکے صدر خالد وقاص نے کہا ہے کہ اورسیز پاکستانی ملک کی ترقی میں گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں حالیہ کورونا وباء کے دوران جہاں زندگی کے دیگر شعبوں سے وابستہ افراد متاثر ہیں وہاں دنیا بھر کے مختلف ممالک میں  بیرون ملک مقیم اورسیز پاکستانی گزشتہ تین ماہ سے اس مشکل صورتحال میں دہری مشکلات سے دوچار تھے انہیں ریلیف کی فراہمی کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن بھر پور کردار اداکریں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…