جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

برطانیہ میں10 ہفتوں بعد اسکول کھل گئے،والدین کا بچوں کوبھیجنے سے انکار

datetime 2  جون‬‮  2020 |

لندن (این این آئی)برطانیہ کے انگلینڈ ریجن میں 10ہفتوں کی بندش کے بعد اسکول کھول دیے گئے، مگر نصف کے قریب والدین نے اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے گزشتہ روز لاک ڈاون میں نرمی کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں اسکولوں کا کھولا جانا بھی شامل تھا، کچھ علاقوں میں مقامی انتظامیہ اور ٹیچرز یونین کی جانب سے تحفظات کے اظہار کی

وجہ سے بہت کم تعداد میں بچوں کو اسکول آنے کا موقع دیا گیا ہے۔برطانوی ادارے نے مختلف علاقوں کے سروے کی بنیاد پر رپورٹ کیا کہ بہت سے والدین کی جانب سے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کی وجہ سے حاضری چھیالیس سے پچاس فیصد کم رہی جبکہ پچیس فیصد ٹیچرز اپنی یا اہل خانہ کے بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسکول نہیں پہنچے۔بچوں کو کلاسوں میں ایس او پیز کے مطابق فاصلے پر بٹھایا گیا اور کلاس روم میں بچوں کی تعداد کم رکھنے کے لیے کلاسوں کو تقسیم بھی کیا گیا۔انگلینڈ میں اسکول کھل گئے مگر ویلز میں اسکول کھولنے کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی ہے جبکہ اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ نے اگست میں اسکول کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے۔‎



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…