اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار آج برطانوی حکام کو خط ارسال کریں گے . تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ کو خط کا ڈرافٹ تیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ڈرافٹ کی تیاری میں قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی جائے، خط میں ایم کیو ایم سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ کے مندرجات کا حوالہ بھی دیا جائے گا، جبکہ مطالبہ کیا جاائے گا کہ برطانیہ میں متحدہ سے کی جانے والی تفتیش سے متعلق آگاہ کیا جائے جبکہ متحدہ کی بھارت سے مالی اور عسکری مدد سے متعلق شواہد بھی فراہم کیے جائیں. وزارت داخلہ حکام کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار برطانوی حکومت کو خط آج ہی ارسال کر دیں گے۔