کراچی (این این آئی)ادا کارہ ندا یاسر نے کورونا سے متعلق اپنی صحت کی افواہوں کو مسترد کردیا۔گزشتہ چند دن سے اداکارہ ندا یاسر کی صحت کے حوالے سے افواہیں پھیل گئیں جس کے بعد اب میزبان نے ان افواہوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وضاحت جاری کردی۔ندا یاسر نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کی صحت بہتر ہے اور وہ اہل خانہ کے ساتھ گھر پر ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں غلط دعوے کیے جا رہے تھے اور بتایا جا رہا تھا کہ اداکارہ اور ان کے شوہر میں کورونا کی علامات شدید ہونے پر ان کی صحت خراب ہوگئی۔اپنی صحت سے متعلق افواہیں پھیلنے کے بعد ندا یاسر نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے خبروں کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ وہ اور ان کے تمام اہل خانہ کی صحت ٹھیک ہے جبکہ وہ گھر پر ہی ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ اللہ کے شکر اور مداحوں کی دعا سے وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ان کی صحت سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ گھر میں ہی ہیں اور ان کی صحت سے متعلق جھوٹی خبروں پر یقین نہ کیا جائے۔