اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اعلیٰ شخصیات کی بیگمات بھی ایک دوسرے کے ساتھ مراسم رکھتی ہیں اور ایک دوسرے کے لیے تحفے تحائف بھی دیئے جاتے ہیں ، ایسا ہی تحفہ خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی طرف سے جنرل راحیل شریف کی اہلیہ کو بھی بھیجا گیالیکن 18لاکھ کا یہ تحفہ راحیل شریف کی اہلیہ نے مسترد کردیا۔ ایک سینئر صحافی شاہین صہبائی کے مطابق ’ شاہتوش‘ کی کہانی کا ایک نہایت سمارٹ تحقیقاتی رپورٹرنے سراغ لگالیاہے کہ کس نے شریف ہاﺅس میں شاہتوش کی تین شالیں بھیجیں لیکن یہ تحفہ دروازے پر ہی مسترد کردیا، ہر شال کی قیمت تقریب6ہزار ڈالر تھی۔مقامی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز نے یہ تحفہ جوان میں مسزراحیل شریف کو بھیجاتھا ، شاہتوش کی اونی شالیں گرمائش کے لیے مشہور ہیں۔دریں اثنا ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس کی جانب سے خاتون اول کی طرف سے کسی بھی قسم کے تحفے بھیجے جانے کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ شاہین صہبائی کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔