جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

مودی کی مغرور اور خود پرست حکومت پربھارتی اپوزیشن کی شدید تنقید

datetime 31  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی دوسری بار اقتدار میں ایک برس مکمل ہونے پر جہاں جشن منا رہی ہے، وہیں اپوزیشن نے اسے بے حس حکومت سے تعبیر کیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں حزب اختلاف کے کئی رہنماؤں نے کورونا وائرس کے بحران کے تناظر میں پھیلی بدنظمی کے حوالے سے مودی حکومت  پر شدید نکتہ چینی کی ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی

حکومت نے اپنا ایک برس مکمل کیا اور اس مناسبت سے پارٹی جشن کے موڈ میں ہے، تاہم اپوزیشن نے جماعتوں نے اسے اس کا اصل چہرہ دکھانے کی کوشش کی ۔ کانگریس پارٹی نے بی جے پی کے جشن کے حوالے سے اپنے ایک بیان کا عنوان ”مجبور عوام اور بے حس حکومت” رکھا ، پارٹی نے اس ایک برس کومایوسی، تباہ کن بدنظمی، اور شیطانی درد سے تعبیر کیا ،پارٹی نے مزید لکھا کہ مودی کے اقتدار کے ساتویں برس کے آغاز پر بھارت ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہے جہاں حکومت کے گناہوں کے بوجھ سے عوام تھک چکے ہیں۔ وسیع پیمانے پر تکالیف کے لیے حکومت کی سخت بے حسی اور نہ اہلی عیاں ہے۔کانگریس پارٹی کا کہنا تھا کہ مودی کی حکومت نے دو کروڑ سے زیادہ ملازمتیں دینے کا وعدہ کیا تھا تاہم بھارت میں اس وقت بے روزگاری کی شرح 27 فیصد سے بھی زیادہ ہے جو آزادی کے بعد ایک نیاریکارڈ ہے۔ ملک کی معیشت کے تعلق سے کورونا وائرس کی وبا سے پہلے کے جو اعداد و شمار سامنے آئے اس سے پتہ چلتا ہے کہ ملک کی معیشت پہلے ہی سے تباہی کے دہانے پر تھی اور مستقبل میں اس کی بہتری کے لیے حکومت کے پاس کوئی واضح لائحہ عمل بھی نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…