اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

اپوزیشن نے وزیر صحت عمران خان کی برطرفی کا مطالبہ کردیا وزیر اعظم کے بجائے عمران خان کو ”وزیر صحت” کیوں کہا گیا؟ تفصیلات پڑھ کر آپ بھی سوچ میں پڑ جائینگے

datetime 30  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیرِ صحت عمران خان کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ وزیراعظم عمران صاحب کے پاس شعبہ صحت کا ” لْک آفٹر چارج” ہے ،وزارِت صحت ٹھیکہ پہ چل رہی ہے جس کا وزیر لاپتہ ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ٹھیکے پہ چلتی حکومت نے وفاقی دارالحکومت کے صحت کے نظام کو ٹھیکے پہ دے دیا ہے ۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریض 2100 سے زیادہ ہوگئے لیکن وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں عارضی چارج پہ چلایا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ پمز، پولی کلینک، فیڈرل گورنمنٹ ہاسپٹل عارضی چارج پہ چل رہے ہیں ،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ری۔ہیب لیٹیشن میڈیسن اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ عارضی چارج پر چل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ڈی جی ہیلتھ بھی عارضی چارج پہ ہے ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) بھی عارضی چارج پر چلائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نالائق ، نااہل ، چور حکومت تین ماہ میں چار سیکرٹری صحت تبدیل کر چکی ہے ،پی ایم ڈی سی آج تک عمران صاحب کی انّا کا نشانہ بنا ہوا ہے اور مکمل طور پہ فعال نہیں ہو سکا ۔ انہوں نے کہاکہ نالائقوں اور چوروں کی حکومت نے ہر شعبے کی طرح صحت کے شعبے کا بھی بیڑہ غرق کر دیا ہے ، انہوں نے کہاکہ سات سال میں خیبر پختونخوا کے صحت کا نظام تباہ کرنے کے بعد پورے پاکستان کا نظام مفلوج کر کے رکھ دیا ہے،کورونا متاثرین اور اموات کی بڑھتی تعداد کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے فی الفور مستقل تعیناتیاں کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت سے جان بچانے والی دوائیوں کی درآمد کی آڑ میں اربوں کا ڈاکہ ڈالنے کے کئے نظام عارضی چارج پہ چلایا جا رہا ہے ،عارضی چارج پر اس لئے چلایا جارہا ہے تاکہ دوائیوں کی 500 فیصد قیمتیں بڑھا کر ڈاکہ ڈالا جاسکے جس پر آج تک کسی کو پوچھا تک نہیں گیا ،کورونا مریضوں اور ہسپتالوں کا برا حال ہے لیکن نتھیا گلی میں سیر کرتے وزیراعظم لاپتہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…