ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 4 ڈاکٹرز انتقال کرگئے

datetime 29  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ڈاکٹرز بھی جان کی بازی ہار گئے۔پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی نجی ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر ثنا فاطمہ کورونا سے انتقال کرگئیں جن کی عمر 39 سال تھی۔خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ثنا فاطمہ پیتھالوجسٹ تھیں اور

کئی دنوں سے کورونا کے مرض میں مبتلا تھیں۔گوجرانوالہ میں بھی سینئر ڈاکٹر و ماہر نفسیات ڈاکٹر نعیم اختر بھی کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔خیبر پختونخوا میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر خانزادہ بھی انتقال کرگئے ، بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بی ایم سی ٹراما سینٹر کے انچارج ڈاکٹر زبیراحمد بھی جان سے گئے۔اس کے علاوہ ڈاکٹروں اور طبی عملہ بھی کورونا سے متاثر ہورہا ہے۔ جنرل ہسپتال لاہور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر محمود صلاح الدین بھی کورونا سے متاثرہونے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔فیصل آباد کے سرکاری ہسپتالوں کے 50 ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 59 افراد بھی کورونا کے مریض بن گئے ہیں۔  ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق کئی ڈاکٹرز گھروں میں قرنطینہ ہیں جس سے اہلخانہ بھی متاثر ہوسکتے ہیں لہٰذا متاثرہ ڈاکٹروں کیلئے ہسپتال میں الگ قرنطینہ قائم کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…