اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کا آرتھرائٹس کے مرض میں لگنے والے انجکشنز سے کامیاب علاج جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہے کہ آرتھرائٹس کیلئے استعمال ہونے والا یہ انجکشن صرف دن میں دو بار لگایا جاتا ہے جس سے مریض تیزی کیساتھ صحت یاب ہو رہے ہیں
جس کی قیمت ایک لاکھ 20ہزار روپے ہے ، سرکاری ہسپتالوں میں یہ انجکشن موجود ہے اور وہ مریضوں کو مفت لگائے جارہے ہیں ۔ اب تک اس انجکشن سے 10مریض مکمل صحت مند ہو گئےہیں ۔ جبکہ کرونا ایڈوائزری کمیٹی پنجاب کے وائس چیئرمین ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں ان انجکشنز کا ٹرائل جاری ہے۔ ہم ان انجکشن کی مدد سے کورونا مریض کو وینٹی لیٹر تک جانے سے بچاتے ہیں۔