منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

عزیر بلوچ کو ملٹری کورٹ سے ملنے والی سزا چیلنج کردی گئی، انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے، والدہ نے درخواست میں کیا موقف اپنایا ہے؟

datetime 28  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو ملٹری کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو ملٹری کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا ان کی والدہ نے چیلنج کی ہے،

اپنی درخواست میں انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ کو سزا دیتے وقت انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے،ملٹری کورٹ کے فیصلے کے بعد ملزم کو حکم نامے کی کاپی فراہم کرنا اسکا بنیادی حق ہے، تاکہ اپیل دائر کرسکے۔والدہ عزید بلوچ نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ عزیر بلوچ کے خلاف جاری فیصلے کی کاپی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے،عزیر بلوچ کو دی گئی سزا غیر قانونی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عزیر بلوچ کو ملٹری کورٹ نے 12 سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ جیل حکام نے عزیر بلوچ کو فوجی عدالت سے سینٹرل جیل کراچی منتقل کرنے کی خبر شائع کرائی ہے۔والدہ عزیر بلوچ کا اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف اور دیگرکو ملٹری کورٹ کے فیصلے کی کاپی حاصل کرنے کے لیے خطوط بھی لکھے۔والدہ عزیر بلوچ کے مطابق جیل حکام کو عزیر بلوچ جیل منتقل کرنے کے باوجود ملٹری کورٹ کے فیصلے کی کاپی فراہم نہیں کی گئی اور جیل حکام نے عزیر بلوچ سے ملاقات سے انکار کردیا ہے،لہذا عزیر بلوچ سے اس کی والدہ کی ملاقات کا حکم دیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…