جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

بارشوں کے بعد ٹڈیوں میں تیز تر اضافے کا خدشہ امریکی ادارے نے پاکستان کو خطرناک حملوں سے خبردار کردیا

datetime 28  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(اے این این)امریکی ادارے فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن نے خبردارکیا ہے کہ پاکستان میں بارش کے بعد ٹڈیوں کے حملے میں تیز تر اضافہ ہوسکتا ہے۔ٹڈیوں کے حملوں سے پریشان کسانوں کے لیے پاکستان میں بارشوں کی پیشگوئی نے خطرے کی نئی گھنٹی بجادی ہے۔

امریکی ادارے فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن نے خبردارکیا ہیکہ بارشوں کے بعد ٹڈیوں میں تیز تر اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ تیز بارش ٹڈیوں کی افزائش کے لیے سازگار ماحول پیدا کرتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ نرم زمین پر ٹڈیاں ایک اسکوائر میٹر میں 1000 انڈے دے سکتی ہیں اور ایک ٹڈا یومیہ 2 گرام خوراک کھاسکتاہے۔رپورٹ کے مطابق درمیانے درجے کا ایک غول یومیہ 35 ہزار افراد کی خوراک چٹ کرسکتا ہے اور کروڑوں ٹڈیوں کا غول ہوا کے رخ پر یومیہ 150 کلومیٹر سفر طے کر سکتا ہے۔ فوڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن نے حکومت پاکستان پر زور دیاکہ موسلادھاربارش کے بعد سروے اور ایکشن پلان پر فوری عمل کریں۔دوسری جانب سندھ آباد گار بورڈ کے رہنما محمود نواز شاہ کا کہنا ہے کہ مقامی تخمینے کے مطابق 50 فیصد فصل متاثر اور ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں شدید غذائی قلت کا بھی خدشہ ہے، وفاق اور صوبوں میں ٹڈیوں کے معاملے پرکوئی رابطہ نظر نہیں آتا، ٹڈیوں کومون سون میں کنٹرول نہیں کیا گیا تو پھر یہ فیلڈ میں کنٹرول نہیں ہوسکیں گی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…