جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

چین عالمی طاقت کے طور پر امریکا کی جگہ لینے لگا یورپی یونین نے شواہد کیساتھ بڑا اعتراف کرلیا

datetime 28  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز (این این آئی) یورپی یونین کے وزیرخارجہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ چین عالمی طاقت کے طور پر امریکا کی جگہ لے رہا ہے۔ یورپی یونین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ ماہرین جس’’ایشائی صدی‘‘کی آمد کی پیشگوئی کر رہے تھے اس کا شاید کورونا کی وبا کے دوران ظہور ہو چکا ہے،

ایسے شواہد ہیں کہ چین عالمی طاقت کے طور پر امریکا کی جگہ لے رہا ہے اور یورپی یونین کو چین کے حوالے سے ایک مضبوط پالیسی طے کرنی ہوگی۔ تاریخ میں کووڈ-19 کی وبا کو ایک ایسے فیصلہ کن موڑ کے طور پر دیکھا جائے گا جب دہائیوں بعد امریکا دنیا کی رہنمائی کرتا ہوا نظر نہیں آ رہا تھا۔جوزف بوریل نے جرمنی کے سفارت کاروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’تجزیہ کار کافی عرصے سے امریکا کی سربراہی میں چلنے والے عالمی نظام کے خاتمے اور ایشیائی صدی کی آمد کا باتیں کر رہے تھے۔‘یورپی یونین کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’اب یہ ہماری آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے اور ہم پر کسی ایک سائیڈ کا انتخاب کرنے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکا اور چین کی رقابت کی وجہ سے عالمی ادارے ایسا کردار ادا نہیں کر پا رہے جس کی اس مشکل گھڑی میں ضرورت تھی۔یورپی یونین کو اپنے مفادات اور اپنی قدروں کو سامنے رکھنا ہو گا اور کسی کا آلہ کار بننے سے بچنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ یورپ کو ایک مشترکہ تذویراتی کلچر کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے جو اس وقت اس کے پاس نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…