جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

کورونا سے نرس سمیت پیرا میڈیکس سٹاف کے دو اہلکار انتقال کرگئے

datetime 27  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(این این آئی) کوہاٹ ڈویڑن میں کورونا وائرس سے پہلی مرتبہ ایک نرس سمیت پیرا میڈیکس سٹاف کے دو اہلکار انتقال کرگئے جس کے بعد ڈویڑن میں اموات کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی۔ باخبر سرکاری ذرائع کے مطابق بدھ کے روز کورونا وائرس کے مہلک مرض میں مبتلا لیاقت میموریل ہسپتال کوہاٹ کی سینئر خاتون نرس مسرت دلدار زندگی کی بازی ہار گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ وہ گزشتہ تین روز سے ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہاٹ میں زیر علاج تھی جہاں مبینہ طور پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اور وہ بدھ کے روز انتقال کرگئی۔ صوبائی نرسز ایسو سی ایشن کی جنرل سیکرٹری انور سلطانہ نے خاتون نرس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال کی انتظامیہ پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث سینئر نرس کا انتقال ہوا۔بعدازاں ٹی ایم اے سٹاف نے مقررہ اصولوں کے مطابق متوفی نرس کو پولیس اور فوج کی نگرانی میں تجہیز و تکفین کرکے سپردخاک کردیا۔ ادھر قبائلی ضلع کرم کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال صدہ میں تعینات ڈسپنسر اشرف گل بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ گیا۔ یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صدہ میں تعینات ڈسپنسر اشرف گل مبینہ طور پر کورونا سے لڑتے ہوئے خود کورونا وائرس کا شکار ہوگیا تھا جس کا چند روز قبل کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق منگل کے روز متاثرہ ڈسپنسر کو صدہ سے پشاور منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں علی زئی کے مقام پر مقامی ہسپتال میں انتقال کرگیا۔ اس طرح قبائلی ضلع کرم میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔ مرحوم کا تعلق صدہ سے بتایا جاتا ہے۔ضلع کوہاٹ میں کورونا وائرس سے 8، قبائلی ضلع کرم میں 4 اور ضلع کرک میں 3 مریض متاثر ہوکر ڈویڑن بھر میں اب تک کل 16 مریض انتقال کرگئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…