ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستانی ایران کے بارے میں کیا سوچتے ہیں،سروے رپورٹ میں پاکستان دنیا کا واحد ملک نکلا

datetime 21  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پیو ریسرچ سینٹر کے ایک  سروے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں کی اکثریت ملک ایران کو مثبت نظر سے دیکھتی ہے .مجموعی طور پر سروے میں شامل ممالک کی اکثریت 40 میں سے 31 ملک ایران کو منفی نظر سے دیکھتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سروے کے نتائج ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایرانی صدر حسن روحانی اپنی صدارت کے دو سال مکمل کرنے والے اور ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کی ڈیڈ لائن سر پر آپہنچی ہے۔پاکستان کے علاوہ جن ممالک کے شہریوں کی اکثریت ایران کو مثبت نظر سے دیکھتی ہے ان میں گھانا (44 فیصد)، ویتنام (42 فیصد) جبکہ ایتھوپیا (27فیصد) شامل ہیں۔مشرق وسطیٰ کے ممالک خاص طور پر ایران کو منفی نظر سے دیکھتے ہیں جن میں اسرائیل سرفہرست ہے جبکہ تھوڑے فرق کے ساتھ اردن دوسرے نمبر پر ہے۔سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ مسلم اکثریتی ممالک میں گزشتہ پانچ سال کے دوران ایران کی شبیہ خراب ہوئی ہے یہاں تک کہ پاکستان میں بھی جہاں کی اکثریت اب بھی ایران کی حامی ہے۔مشرق وسطیٰ میں ایرانی صدر کو بھی منفی نظر سے دیکھا جاتا ہے جہاں مجموعی طور پر58 فیصد لوگ ایرانی سربراہ مملکت کے مخالف ہیں-واضح رہے کہ اس سروے رپورٹ میں جو اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں وہ 2015ءکے ہیں۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…