اتوار‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2024 

عید الفطر کے موقع پر کھانے پینے میں اعتدال سے کام لیں اور چٹ پٹے کھانوں میں احتیاط کریں،کولیسٹرول کے مریضوں بارے بھی طبی ماہرین نے ہدایات جاری کر دیں

datetime 23  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر کھانے پینے میں اعتدال سے کام لیں اور چٹ پٹے کھانوں میں احتیاط کریں، کولیسٹرول والے کھانے کے بعد کولڈرنک سے گریز کریں اورعید کے روز بھی چہل قدمی نہ بھولیں۔ ماہ صیام میں تیس دن کے روزے رکھنے کے بعدیکم شوال کوہر طرف ذائقہ دار کھانوں کی بہار اور مختلف اقسام کے لذیذ پکوانوں کی اشتہا انگیز خوشبو وپھیلی ہوتی ہے

ایسے میں انسان کے لیے خود کو کھانے پینے کی لذیذچیزوں سے روکے رکھنا قدرے مشکل ہوتا ہے لیکن ایک ماہ روزے رکھنے کے بعد اچانک چٹ پٹے کھانے اور مرغن غذائیںانسان کی جسمانی نظام کو متاثر کرسکتی ہیںجس سے نہ صرف آپ نڈھال بلکہ موٹاپے کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔یوسف ضیاجنرل اینڈ چلڈرن اسپتال کے ڈائریکٹر اور کراچی میڈیکل اینڈ ویلفیئر سینٹرکے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر کاشف الرحمن نے کہا کہ زیادہ کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ہے کیونکہ اعصابی بیماریاں، دماغی کمزوری، بلند فشار خون، ذیابیطس اور پیٹ کے متعدد امراض زیادہ کھانے سے ہی پیدا ہوتے ہیں اس لئے رمضان کے فوری بعد کھانے میں اعتدال سے کام لیا جائے تو بہتر ہے ۔انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر چٹ پٹے کھانوں کا رواج عام ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کچوریاں ،پراٹھے،حلوہ پوری کا ناشتہ جبکہ دوپہر اور رات میں لذیذ کھانوں کا استعمال معدے پر شدید دبا ڈالتاہے جس سے پیٹ خراب ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ اس لیے عید کے موقع پران کھانوں کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیے۔ بلند فشار خون اور ذیابیطس کے مریضوں کو عید کے دن چٹ پٹے کھانوں کے زیادہ استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔کاشف الرحمن نے کہا کہ ماہ صیام میں صبح فجر سے مغرب تک کھانے پینے کے وقفے کی وجہ سے معدے کی ایک خاص انداز میں تربیت ہوجاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ عید کے روز بہت زیادہ کھانا پینا معدے کے امراض کا سبب بن سکتا ہے جہاں تک ہو سکے دوپہر کا کھانا سادہ ہونا ضروری ہے،

رمضان کے فوری بعدبہت زیادہ مرغن اور چٹ پٹے کھانوں کا استعمال نقصان دہ ہے۔عید کے دن دوپہر اور رات کے کھانے میں کم از کم چھ گھنٹے کا وقفہ رکھنابے حد ضروری ہے کیونکہ روزے کے دوران معدہ15 سے 16 گھنٹے تک آرام کا عادی ہوچکا ہوتاہے اور ردِعمل کے طور پر صحت کے مسائل پیدا کرسکتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق رمضان المبارک میں اعتدال سے کھانے کے بعد عید کے موقع پربزرگ افراد بدپرہیزی کرتے ہیں اور زیادہ میٹھی، مرغن اور کولیسٹرول سے بھرپورغذاوں کا استعمال کرتے ہیں۔کھانے کے بعد کولڈرنک کا استعمال کافی نقصان دہ ہوتاہے۔اس لیے کوشش کریں کہ عیدالفطر پر کھانے کے ساتھ ساتھ کولڈرنک کے استعمال میں احتیاط برتی جائے۔ضرورت سے زیادہ ٹھنڈیپانی اور برف سے پرہیز کریں۔

موضوعات:



کالم



فیک نیوز انڈسٹری


یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…