کراچی( آن لائن ) جناح ایئر پورٹ کے قریب آبادی پر گرنے والے پی آئی اے کے بدقسمت طیارے حادثہ میں جاں بحق مسافروں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی، جاں بحق مسافروں کی غائبانہ نمازجنازہ پی آئی اے کی جامعہ مسجد میں ادا کی گئی۔
نمازجنازہ میں گورنرسندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیرہوابازی غلام سرور شریک تھے، وفاقی وزیر علی زیدی، سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشدملک، ودیگر افسران بھی شریک ہوئے، غائبانہ نماز جنازہ کے بعد حادثے کے شکار مسافروں کے لییخصوصی دعا کی گئی۔علاوہ ازیں پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد میتیں کراچی ایئر پورٹ پر پہنچنا شروع ہوگئیں، سینئر پرسر فرید احمد کی میت کراچی کارگو میں پرواز8304میں لوڈ کردی گئی، پرواز8304کی کراچی سے لاہور روانگی چھ بجے تک متوقع ہے۔فرید احمد کی نمازجنازہ گارڑن کینال بینک جلو پارک میں بعد نمازعشا ادا کی جائیگی، طیارہ حادثہ،97لاشیں چھیپا،ایدھی کے سردخانے منتقل کی گئیں، چھیپا سرد خانے میں45لاشیں، ایدھی میں 53لاشیں لائی گئیں۔ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ایدھی سرد خانے میں53میں سے11لاشوں کی شناخت ہوگئی،7لاشوں کوشناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا، چھیپا سرد خانے میں آج3خواتین سمیت8لاشوں کی شناخت ہوگئی۔انچارج چھیپا سینٹر کا کہنا ہے کہ لاشوں کی بڑی تعداد ایسی ہے جو ناقابل شناخت ہے، ایسی لاشوں کی شناخت ڈی این اے کیذریعے کی جائے گی۔