بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت پاکستانی اورچینی سرحد پر کیا کھیل کھیل رہا ہے؟ امریکی جریدے کاخوفناک انکشاف

datetime 25  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)بھارت پاکستانی اورچینی سرحد پر کیا کھیل کھیل رہا ہے؟ امریکی جریدے کاخوفناک انکشاف،خطے کا مستقبل داﺅ پر لگ گیا،بھارتی حکومت نے پاکستان کے ساتھ اپنی سرحد کے علاوہ ، چین کے ساتھ شمال مشرقی سرحد پر اروناچل پردیش کے پہاڑی ریاست میں کافی تعداد میںبراہموس میزائل رکھ دیے ہیں۔امریکی جرید ے کے مطابق بھارت اپنے لڑاکا طیاروں کو دنیا کے تیز ترین میزائلوں سے لیس کرے گا اور رواں برس اس کا تجربہ کرے گا۔براہموس سپر سانک کروز میزائلوں سے لیس کرنے کےلئے بھارت نے اپنے روسی ساختہ لڑاکا طیاروں سکھوئی کو اپ گریڈ کیا بھارت نے براہموس میزائلوں کی بھاری تعداد پاکستان اور چین کی سرحد پر نصب کردی ہے۔امریکی جریدہ دی نیشنل انٹر نیشنل لکھتاہے کہ بھارتی لڑاکا طیارے دنیا کے سب سے تیز رفتار کروز میزائل فائر کریں گے یہ میزائل امریکی میزائل ہارپون سے ساڑھے تین گنا تیز ہیں۔ جریدے نے بھارتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا کہ بھارت نے حال ہی میں اپنے لڑاکا طیارے سکھوئی Su-30 MKI میں کچھ نئی تبدیلیاں کیں ہیں جو اسے بھارت روسی ساختہ براہموس سپرسونک کروز میزائل لے جانے کے قابل بناتی ہیں۔رواں برس کے اوائل میں بھارت کی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ (SFC) نے براہموس سپرسونک کروز میزائل لے جانے کی صلاحیت کے حامل نظر ثانی شدہ 42 لڑاکا طیارے سکھوئی لینے کا آغاز کردیا ہے۔براہموس میزائل کا اسی سال لڑاکا طیارے سکھوئی سے تجربہ کیا جائے گا۔براہموس ایئر اسپیس کے سی ای او سدھیر کے مشرا کا کہنا کہ ڈمی ٹیسٹ اور اصل فلائٹ کو مکمل کرنے میں تقریبا چار سے پانچ ماہ لگ جائیں گے۔ روسی ساختہ سکھوئی لڑاکا طیارے بھارتی فضائیہ کے لئے 2020 تک ریڑھ کی ہڈی تصور کیے جاتے ہیں بھارت پہلے ہی ایسے دو سو لڑاکا طیارے لے چکا ہے اور آئندہ 282مزید لے گا۔براہموس بھارت کے اہم میزائلوں میں سے ایک ہے، رام جیٹ سپرسانک میزائل ایک شارٹ رینج ہے جو آبدوز، بحری جہاز، ہوائی جہاز یا زمین سے فائر کیا جاسکتا ہے۔ یہ دنیا کے سب سے تیز رفتار میزائلوں میں سے ایک ہے ،جو2.5 سے2.8 مچ کی رفتار سے اپنے ہدف تک پہنچتا ہے اور یہ امریکہ کے ہارپون کروز میزائل کے مقابلے میں ساڑھے تین گنا زیادہ تیز ہے۔ مئی 2015 میں بھارتی فوج نے براہموس میزائلوں کا پہاڑوں کے پیچھے ہدف کو نشانہ بنانے کا تجربہ کیاتھا۔ فرانس نے براہموس میزائل کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔بھارتی فوج اس وقت چار براہموس میزائل ریجمنٹس ا?پریٹ کرتی ہے اور دو مزید اضافہ کرنا چاہتی ہے،بھارت دیگر ممالک کو بھی براہموس میزائل برآمد کرنے کی کوشش میں ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…