جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

طیارہ حادثہ،بالی وڈ اداکاروں سمیت معروف بھارتی شخصیات بھی بول پڑیں

datetime 23  مئی‬‮  2020 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار اور معروف بھارتی شخصیات کی جانب سے کراچی میں طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا گیا ۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ، جاں بحق افراد اور ان کے لواحقین سے تعزیت کی۔ بھارت کے حزبِ اختلاف کی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے طیارہ حادثے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی۔ بھارتی اداکار انوپم کھیر نے طیارہ حادثے پر

شدید رنج و غم کا اظہار کرنے کے ساتھ جاں بحق افراد اور ان کے لواحقین کیلئے دعائیں بھی کیں۔بالی وڈ کے مقبول ترین اداکار انیل کپور نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی، جاں بحق افراد اور ان کے لواحقین کے لیے دعائیں کیں۔بھارتی اداکارہ ثناء خان نے بھی پی آئی اے طیارے حادثے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔معروف بھارتی گلوکار ہنی سنگھ نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد اور لواحقین کے لیے دعا کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…