جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، کراچی طیارہ حادثہ میں معجزانہ طور پر متعدد مسافر محفوظ رہے، کراچی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

datetime 22  مئی‬‮  2020 |

کراچی (آن لائن) کراچی طیارہ حادثے میں بعض مسافر معجزانہ طورپر محفوظ رہے، بینک آف پنجاب کے صدر ظفرمسعود بھی محفوظ رہے ہیں انہیں زخمی حالت میں سی ایم ایچ ملیر منتقل کردیا گیا ہے۔جبکہ دیگر زخمیوں کو بھی قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ پی آئی اے کے طیارے میں 90 مسافر اور 8 عملے کے افراد موجود تھے۔پی آئی اے کے ترجمان عبد الستار کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 8303 لاہور سے 90 مسافروں اور 8 عملے کے لوگوں کو لے کر کراچی آرہی تھی۔طیارے کا رابطہ 2 بجکر 37 منٹ پر منقطع ہوا تھا،

طیارے میں نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے ڈائریکٹر پروگرامنگ انصار نقوی بھی موجود تھے، اس کے علاوہ بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود بھی طیارے میں موجود تھے۔سندھ حکومت نے کراچی کے تمام بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔یہ ایمرجنسی کراچی ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی میں طیارہ حادثہ کے بعد نافذکی گئی ہے۔سندھ کی وزارت صحت کی میڈیا کو آرڈینیٹر میران یوسف کے مطابق وزارت صحت نے کراچی کے تمام بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…