اسلام آباد ( آن لائن ) سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی روزگار ری فنانس سکیم کے تحت اب تک 61 ارب روپے کے قرضے جاری کئے جا چکے ہیں، نجی اداروں کے ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے کم شرح سود پر قرضہ کی مرکزی بینک کی سہولت سے استفادہ کیلئے 15 مئی 2020 تک 1700 اداروں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی
رپورٹ کے مطابق سکیم کے تحت 120 ارب روپے کے قرضہ کیلئے نجی اداروں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں جس سے نجی اداروں میں کام کرنے والے کارکنوں کو تین ماہ تک تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق اب تک جمع کرائی گئی مجموعی درخواستوں میں سے کمرشل بینکوں کی جانب سی61 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری دی جا چکی ہے جس سے 6 لاکھ کارکنوں کو کے روزگار کو تحفظ فراہم کیا جا چکا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بقیہ درخواستوں پر قرضوں کے اجرا کے حوالہ سے عملدر آمد جاری ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مرکزی بینک نے لاکھوں کارکنوں کے لے آف اور بے روزگاری سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے 3 فیصد شرح سود پر قرضہ کی سہولت کا آغاز کیا ہے۔