جمعرات‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2024 

سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر 12سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ،ریٹ لسٹ جاری 

datetime 22  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )صوبائی دارالحکومت میں سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر 12سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ،3میںکمی جبکہ 11کی قیمتوںمیںاستحکام رہا ،دکاندار سرکاری نرخنامے میں قیمتوں میں ہونے والی تبدیلی کو کسی خاطر میں نہ لائے اور من مانے نرخوں پر فروخت جاری رکھی ۔سرکاری نرخنامے میں آلو نیا کچا چھلکااول کی قیمت 60روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم دکانداروںنے 70سے 75روپے فی کلو

تک فروخت جاری رکھی ،پیاز درجہ اول 30روپے کی بجائے45سے 50روپے ،ٹماٹر درجہ اول23روپے کی بجائے28سے30روپے ، لہسن دیسی145کی بجائے220،ادرک تھائی لینڈ کے نرخ نہ نکالے گئے تاہم دکانداروں نے 260روپے فی کلو تک فروخت جاری رکھی ،ادرک چائنہ315کی بجائے 410روپے،کھیرا دیسی33کی بجائے 42،کھیرا فارمی23کی بجائے 28روپے،لہسن ہرنائی 200کی بجائے 270روپے،پالک 15کی بجائے  18،کریلے 26کی بجائے35سے 40،میتھی 52کی بجائے68سے 70،بینگن17کی بجائے30،بند گوبھی26کی بجائے35روپے،پھول گوبھی47کی بجائے 55سے60،سبز مرچ اول54کی بجائے75،شملہ مرچ35کی بجائے55سے 60، گھیا کدو22کی بجائے 30روپے،گھیا توری32کی بجائے  45سے 50روپے ،پھلیاں84کی بجائے 95سے 100روپے،گزشتہ روز بھی لیموں چائنہ اور لیموں دیسی کے نرخ نہ نکالے گئے تاہم مارکیٹ میں لیموں چائنہ 460روپے اور دیسی لیموں490سے 500روپے فی کلو تک فروخت ہوا ۔بھنڈی73کی بجائے80سے 85 ،شلجم 32کی بجائے48سے 50روپے،مٹر104کی بجائے  140روپے ،اروی 99کی بجائے 135روپے ،مونگرے 94روپے کی بجائے 115روپے جبکہ گاجر چائنہ37کی بجائے42سے 45روپے کلو تک فروخت ہوئی ۔ پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول240کی بجائے300روپے، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوئم 200کی بجائے240روپے، سیب سفید اول160کی بجائے220،خوبانی پیلی 185کی بجائے 230روپے ،کیلا اول درجن 170کی بجائے200سے 210روپے،کیلا دوئم درجن140کی بجائے180روپے، سٹابری اول120کی بجائے150روپے، اسٹابری دوئم 64کی بجائے 70روپے،کھجور ایرانی250کی بجائے

300سے 320، کھجور اصیل اول220کی بجائے280 ،کینو فی درجن سپیشل 285کی بجائے 330روپے،خوبانی سفید 220روپے کی بجائے 280،تربوزفی کلو 17کی بجائے20روپے،لوکاٹھ 110روپے،سپیشل آڑو190کی بجائے 240سے 250روپے، گرما64کی بجائے70روپے ،فالسہ 150کی بجائے 180سے 190،آم سندھڑی 135کی بجائے 170 ، آم سہارنی120کی بجائے 140،آم دوسہری 125کی بجائے 170روپے اورچیکو 125کی بجائے 170روپے فی کلو تک فروخت ہوا۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…