بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عید کی چھٹیاں ،سٹیٹ بینک اور دیگر تمام بینک کب سے کب تک بند رہیں گے؟اعلان کردیا گیا

datetime 21  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن  ) عیدالفطر کے موقع پر سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) اور دیگر تمام بینک آج جمعہ 22 مئی تا بدھ 27 مئی 2020ء بند رہیں گے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ دیگر بینک اور مالیاتی ادارے 27 مئی (بدھ کو) اپنی مخصوص برانچز کھول سکتے ہیں۔عیدالفطر کے موقع پر 6 روزہ طویل چھٹیوں کے دوران عوام کو بینکاری کی مخصوص سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بینکوں اور مالیاتی اداروں کی انتظامیہ 27 مئی کو مختلف تجارتی اور کاروباری مراکز پر

مخصوص برانچز کھولنے کے فیصلہ میں خود مختار ہیں۔واضح رہے کہ چھٹیوں کے دوران آر ٹی جی ایس سسٹم اور این آئی ایف ٹی کے تحت کلیئرنگ کی سہولت دستیاب نہیں ہو گی تاہم 28 مئی جمعرات این آئی ایف ٹی کے تحت برانچز سے کلیئرنگ کے کاغذات وصول کئے جائیں گے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مندرجہ بالا تاریخ کو بینکاری کی سہولت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے متعلقہ برانچز میں ضروری عملہ کی تعیناتی کے اقدامات کئے جائیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…