ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

خواجہ آصف کا کے الیکٹرک کا معاملہ سپریم کورٹ لے جانے کا اعلان

datetime 25  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف نے اعلان کیا ہے کہ کے الیکٹرک کے معاملے کو سپریم کورٹ میں لے جارہے ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمارا کسی نجی ادارے کو دوبارہ حکومتی تحویل میں لینے کا مقصد نہیں جب کہ کے الیکٹرک کے ساتھ اب تک نیا معاہدہ نہیں ہوا اور کراچی کے عوام کی ضروریات کے مطابق ہی کے الیکٹرک کے ساتھ نیا معاہدہ ہوگا تاہم معاملہ اس نہج کو پہنچ چکا ہے کہ ہم اس مسئلے کو سپریم کورٹ میں لے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں گرمی کی شدت سے ہلاکتوں کی بنیادی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے اس لئے دھرنا دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا سندھ حکومت کو ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی، کراچی میں 70 فیصد اموات محنت مزدوری کرنے والوں کی ہوئیں، عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے اس لئے دھرنا دینے سے مسائل حل نہیں ہوتے سندھ حکومت کو اپنے فرائض انجام دینے چاہیئں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جس شہر میں قبرستانوں کی چائنہ کٹنگ شروع ہوجائے تو وہاں مردے کہاں جائیں گے جب قبرستانوں پر ہاو¿سنگ سوسائٹی بننا شروع ہوجائے تو مردوں کو کیسے جگہ ملے گی اس لئے صوبائی حکومت کو قبرستانوں کے لئے بھی بجٹ میں فنڈز مختص کرنا چاہیئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…