ممبئی ( آن لائن )بھارتی اداکار ’’ منمیت گریوال ‘‘ نے لاک ڈائون کے باعث کام نہ ملنے پر حالات کے ہاتھوں تنگ آتے ہوئے خود کشی کر لی ہے جبکہ کوئی بھی کورونا وائرس کے خوف کے باعث کو بھی اداکار کی مدد کیلئے نہ آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار منمیت گریوال نے ’’ عادت سے مجبور ، کلدیپک ‘‘ سمیت کئی شوز میں اداکاری کے جوہر دکھائے
تاہم لاک ڈائون کے باعث اداکار کے پاس کوئی کام نہ تھا اور قرض سے پریشان ہو کر خود کشی کر لی۔ اداکار منمیت گریوال کی اہلیہ بارچی خانے میں کھانا بنارہی تھی کہ ا س دوران انہوں نے اپنے بیڈ روم میں بند کر لیا اور کرسی کی مدد سے پنکھے کے ساتھ لٹک کر خود کشی کر لی ، اداکار لاک ڈائون کے باعث کام نہ ملنے اور قرض کی وجہ سے شدید دبائو میں تھے۔