منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ڈرامہ ارطغرل نے پاکستانیوں کو کرونا وائرس بھلا دیا، اسلامی تاریخ کے رخشندہ باب کی مثالی ڈرامائی تشکیل نے پاکستانیوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا، معروف صحافی عوامی رائے سامنے لے آئے

datetime 17  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ہر طرف کرونا کا ذکر ہے لیکن کرونا سے بھی زیادہ ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کا ڈنکا بج رہا ہے۔ یہ بات معروف صحافی کامران خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنا رہا ہے، کروڑوں پاکستانی کرونا بھول کر اب ارطغرل کے پیچ و خم میں گم ہو چکے ہیں۔ یکم رمضان سے اردو زبان میں ڈب کرکے پیش کئے جانے والے ڈرامے کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

بارہویں اور تیرہویں صدی عیسوی کے حالات پر مبنی ڈرامائی تشکیل دی گئی ہے جو آگے چل کر سلطنت عثمانیہ کے قیام کا باعث بنے۔ اس ڈرامے میں اسلامی تاریخ کے رخشندہ باب کی مثالی اور ڈرامائی تشکیل کی گئی ہے، ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ ارطغرل نامی بہادر مسلمان سپہ سالار نے کس طرح سے منگولوں اور سلیبیوں کا دلیری سے مقابلہ کیا اور اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ ڈرامہ خلافت عثمانیہ کی اسلامی تاریخ، تہذیب، تمدن اور روایات پر مبنی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اس ڈرامے کو اردو میں ترجمہ کرکے پاکستان میں نشر کیا جائے کہ ہماری قوم، ہمارے نوجوانوں کو اسلامی تاریخ کا علم ہو سکے۔ اسلامی تاریخ کے رخشندہ باب کی مثالی ڈرامائی تشکیل نے پاکستانیوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔معروف صحافی کامران خان نے اس ڈرامے پر پورا پروگرام ہی کر ڈالا، پروگرام میں ڈرامے کے حوالے سے دکھائی جانے والی رپورٹ میں عوام نے رائے دی کہ ڈرامہ بہترین ہے جس سے اسلامی تاریخ جاننے کا موقع مل رہاہے کیونکہ ہم تو تاریخ پڑھتے نہیں ہیں۔ کسی نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے بھی ایسے حکمران ہونے چاہئیں تو کسی نے کہا صرف لیڈرز کو نہیں پوری قوم کو سبق سیکھنے کی ضرورت ہے اور پاکستان میں ایسے ڈرامے بننے چاہئیں تاکہ بچوں کو پتا چلے کہ بہادری کسے کہتے ہیں۔چھوٹے بڑے تمام بچوں کو یہ ڈرامہ دیکھنا چاہیے، ڈرامے پر بولتے ہوئے کہا گیا کہ ہماری آنے والی نسلوں کو بھی پتا ہو ہمارے ہیروز نے آخر کیسے بہادری دکھائی ہے۔پاکستان میں یوٹیوب چینل پر اس ڈرامے کی پہلی قسط کو ایک کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے جو ایک ریکارڈ تعداد ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…