اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکارہ سحر شنواری نے الزام عائد کیا ہے کہ پروڈیوسر کی خواہشات مکمل نہ کرنے کی وجہ سے ان سے معاہدہ ختم کر دیا گیا تھا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی میں کام کرنے والے رومی نام کے پروڈیوسر نے مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی، میرا معاہدہ صرف اس بنا پر منسوخ کیا گیا کیونکہ میں نے پروڈیوسر کے ساتھ سونے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے سوپ اوپیرا کے معاہدے پر دستخط کئے ہوئے تھے
جو پیشکش قبول نہ کرنے کی بنا پر ختم کردیا گیا۔اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ پہلے ان سے ٹیلنٹ کی بنیاد پر معاہدہ کر لیا گیا تھا، لیکن بعد میں اگلے ہی دن اس معاہدے کو اس لئے ختم کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے پروڈویوسر کے ساتھ سونے کی پیشکش کو ماننےسے انکار کر دیا تھا۔اداکارہ کا اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر مزید لکھنا تھا کہ ” میں جانتی ہوں کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں صلاحیتوں کے حامل افراد کو کس طرح سے فروغ دیا گیا، اب کم از کم وہ حلال ذرائع سے کما رہے ہیں۔
2 years back I signed contract of soap opera with PTV producer named Rumi in PTV and next day he removed me just because I refused his offer to sleep with him. I know how they promoted local talent during PP and PML-N tenure. Now at least they’re earning through halal means. https://t.co/CF05kswLsQ
— Sehar Shinwari (@SeharShinwari) May 9, 2020