سانگھڑ(این این آئی)سانگھڑ کے قریب جھول میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث پانچ ماہ کے بچہ کا عضوخاص کا کچھ حصہ کٹ گیا ،ورثاکا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے علاقے جھول میں یہ دلخراش واقعہ پیش آیا ہے غریب کسان نے میڈیا کے سامنے روتے ھوئے بتایا کہ دو روز قبل وہ اپنے پانچ ماہ کے بچے کی سنت کرانے جھول شہر کے ڈاکٹر کے پاس لایا جس نے مبینہ طور پر بچے کے
عضوئے تناسل کا کچھ حصہ کاٹ دیا اور پٹی لپیٹ کر گھر روانہ کردیا دو روز تک بچہ تکلیف میں مبتلا رھا تو ورثا نے پٹی کھلوائی تو عضوئے تناسل کے کٹنے کا انکشاف ھوا تو ورثا نے اس واقعہ کی پولیس کو بھی اطلاع دی لیکن مقامی وڈیرے کی مداخلت پر ڈاکٹر کے خلاف کوئی کاروائی نہ ھوسکی دوسری جانب ایم بی بی ایس ریٹائرڈ ڈاکٹر لشکر علی کا موقف ھے کہ میں نے اس کی سنت بالکل ٹھیک کی تھی اس میں میری کوء غلطی نہیں ھے بچے کے ورثا نے دوروز بعد خود ھی پٹی کھینچ کر اتاری ھے جس سے کچھ نقصان ھوا ھے البتہ میں بچے کا علاج کرانے کیلئے تیار ھوں اور ان سے ہرطرح کا تعاون بھی کرنے لئے تیار ہوں