جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کامیڈی کے بادشاہ معروف اداکار چل بسے

datetime 12  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (این این آئی)کامیڈی کے بادشاہ کہلائے جانے والے امریکی اداکار جیری اسٹلر 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیری اسٹلر نے 1950 میں اپنی اہلیہ این میارا کے ساتھ ہی کیریئر کا آغاز کیا اور چار دہائیوں تک کامیڈی کی دنیا پر چھائے رہے،ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق ان کے بیٹے بین اسٹلر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

ایک ٹوئٹ کے ذریعے بین اسٹلر نے بتایا کہ والد کی طبی موت ہوئی۔ان کے بیٹے نے اپنی ٹوئٹ میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ان کے والد ایک بہترین انسان تھے۔جیری اسٹلر نے اپنے کیریئر میں صرف کامیڈی کردار ہی نہیں نبھائے بلکہ انہوں نے ہر قسم کی اداکاری پر شہرت حاصل کی۔ان کی یادگار فلموں میں تھرلر فلم ’دی ٹیکنگ ا?ف پیلہم ون ٹو تھری‘ اور ’ہیئراسپرے‘ شامل ہیں۔وہ اپنی سوانح حیات پر مبنی کتاب ’میریڈ ٹو لافٹر‘ بھی تحریر کرچکے ہیں جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ این میارا سے اپنے تعلق پر بات کی جو خود ایک بہت بڑی کامیڈی اداکارہ تھیں، این میارا کا انتقال 2015 میں ہوا۔جیری اسٹلر اور این میارا کے دونوں بچے بھی اس ہی فیلڈ سے تعلق رکھتے ہیں، ان کی بیٹی ایمی بھی اداکارہ ہیں جبکہ بیٹا بین ایک لکھاری، ہدایت کار اور اداکار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…