لندن ( نیوزڈیسک) ایک نئی تحقیق کے مطابق 50عام سے کیمیکل ، جو روز مرہ کی اشیاء میں موجود ہوتے ہیں، کینسر کے مرض کا سبب بن سکتے ہیں سائنس دانوں نے بے ضرر سمجھے جانے والے 85کیمیکلز کے تجزیے کے بعد دریافت کیا کہ ان میں 50کیمیکل کینسر میں مبتلا کرنے میں اہم کردار کرسکتے ہیں یہ خطرناک کیمیکل موبائل فون، ڈیٹرجنٹ ، کوکنگ پین اور پھلوں اور سبزیوں میں چھڑکے جانے والے پیسٹیزائزڈ میں پائے جاتے ہیں۔