اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ سندھ کی حکومت نے کاروبار اور شہریوں کی نقل و حرکت کے اوقات میں تبدیلی کردی،محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں متعین کردہ کاروباری سرگرمیوں کے لیے نئے اوقات کار کے مطابق ہفتے میں چار دن کھلنے والے تجارتی مراکز صبح 6 بجے
سے شام 4بجے تک کھلے رہیں گے۔یاد رہے کہ ایک روز قبل محکمہ داخلہ نے ان مارکیٹوں کے لئے صبح 8 سے شام 4 بجے تک کے اوقات کار کا نوٹیفیکشن جاری کیا تھا۔ جبکہ عوامی نقل وحرکت پر شام پانچ سے صبح چھ بجے تک مکمل پابندی ہوگی۔ اس سے قبل یہ پابندی شام 5 سے صبح 8 بجے تک تھی۔