اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

جہانگیر ترین کی شوگر ملز کمپنی جے ڈی ڈبلیو سمیت 9 شوگر ملز مالکان اور عہدیداروں سے پوچھ گچھ کا ابتدائی عمل مکمل،کمیشن پر تحفظات بھی سامنے آگئے

datetime 11  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چینی کمیشن نے 9 شوگر ملز کے 6 مالکان و عہدیداران سے اپنی ابتدائی پوچھ گچھ مکمل کر لی ہے جبکہ شوگر ملز مالکان نے کمیشن کی تفتیش کے طریقہ کار اور صرف 9 ملز کے چناؤ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ ایف آئی اے کے سربراہ واجد ضیاء کی سربراہی میں منعقدہ کمیشن کے اجلاس میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز کمپنی جے ڈی ڈبلیو سمیت نو شوگر ملز مالکان اور عہدیداروں سے پوچھ گچھ کا ابتدائی عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی کمیشن گنے کے کاشتکاروں سے بھی اس حوالے سے پوچھ گچھ کرے گا۔ دوسری جانب شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کمیشن کی تفتیش اور کام کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں 86 کی بجائے صرف 9 شوگر ملز کے خلاف تحقیقات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس حوالے سے شوگر ملز ایسوسی ایشن آئندہ چند روز میں اپنا باضابطہ ردعمل بھی دے گی۔یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں پیدا ہونے والے چینی بحران پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھاکہ ملک میں چینی بحران کا سب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا، دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی اور تیسرے نمبر پر حکمران اتحاد میں شامل مونس الٰہی کی کمپنیوں نے فائدہ اٹھایا۔چینی بحران کی ایف آئی اے رپورٹ کا اب فورنزک کیا جا رہا ہے جس کی رپورٹ 25 اپریل کو وزیراعظم عمران خان کو جمع کرائی جانی تھی لیکن کمیشن کی جانب سے مزید مہلت مانگی گئی جس پر تین ہفتوں کا وقت دیا گیا ہے۔وزیراعظم نے فورنزک رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید ایکشن لینے کا اعلان کیا ہے۔ چینی بحران رپورٹ سامنے آنے کے بعد جہانگیر ترین نے اپنے اوپر لگے الزامات کو مسترد کیا ہے اور وفاقی وزیر خسرو بختیار کی وزارت بھی تبدیل کر دی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…