اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی مومنٹ کا دہشت گرد دھڑا الطاف حسین چلا رہے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے ایم کیو ایم کو بھارتی فنڈنگ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد عمران خان کا سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے دو دھڑے ہیں، ایک دھڑا سیاسی اور دوسرا دہشت گرد، متحدہ کے دہشت گرد دھڑے کو الطاف حسین کنٹرول کر رہے ہیں۔























