ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

بی بی سی کے الزمات سچ نکلے توایم کیو ایم محب وطن جماعت نہیں،خواجہ آصف

datetime 24  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بی بی سی کے الزامات سچ نکلے تو یہ ثابت ہوجائے گا کہ ایم کیو ایم والے محب وطن نہیں بلکہ ہندوستانی ہیں جو محض پیسوں کی خاطر بھارت کا ساتھ دیتے رہے۔ایک نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کی ایک بڑی نمائندہ جماعت ہے جو صوبائی اور وفاقی حکومتوں کا حصہ بھی رہی لہٰذا بی بی سی کی رپورٹ کی صرف تردید کرنے اور اسے ٹیبل اسٹوری کہنے سے جان نہیں چھوٹ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اپنی ساکھ بچانے کے لیے عدالت سے رابطہ کرنا چاہیے اور برطانیہ کا عدالتی نظام بہت مضبوط ہے جس سے سچ اور جھوٹ کا پتا چل جائے گا۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بی بی سی کے الزامات سچ نکلے تو یہ ثابت ہوجائے گا کہ ایم کیو ایم والے محب وطن نہیں بلکہ ہندوستانی ہیں جو محض پیسوں کی خاطر بھارت کا ساتھ دیتے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے اور دہشت گردی کے خلاف ایک بڑی جنگ لڑرہا ہے ایسے میں ملک کی سیاسی جماعت کے خلاف اتنا سنگین الزام لگنا آپریشن ضرب عضب کو سبوتاڑ کرسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…