کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری بدھ کی شام دبئی روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وہ کچھ دن دبئی میں قیام کریں گے اور بعد ازاں ا مریکہ روانہ ہوجائیں گے ۔ واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمشیرہ اور پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی سربراہ فریال تالپور بھی گزشتہ دنوں کراچی سے اچانک دبئی روانہ ہوگئی تھیں وہ بھی کچھ دن دبئی میں قیام کے بعد امریکا روانہ ہوجائیںگی۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری امریکا میں اپنا چیک اپ کروائیںگے، تقریباًوہ ایک ماہ امریکا میں قیام کریںگے























