پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس کے سائے تلےپاکستان میں آئندہ 9ماہ کے دوران ’پچاس‘لاکھ بچوں کی پیدائش متوقع

datetime 8  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( نیوز ڈیسک) عالمی ادارے کے ایک اندازے کے مطابق گیارہ کروڑ ساٹھ لاکھ( 116 ملین )بچے کوڈ 19 وبا کے سائے میں پیدا ہوں گے۔بھارت میں مارچ سے دسمبر کے دوران نو ماہ میں دو کروڑ بچوں کی پیدائش متوقع ہے جو کہ بھارت میں سب سے زیادہ پیدائش ریکارڈ ہوگی ۔ عالمی وباء تسلیم کیے جانے کے بعدسب سے زیادہ متوقع پیدائش کے لحاظ سے پاکستان چوتھے نمبر پر ہے

جہاں مارچ سے دسمبر کے دوران پچاس لاکھ بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔ بھارتی اخبار’’ ہندوستان ٹائمز‘‘ نے خبر رساں ادارے کے حوالے سے کہا کہ کوویڈکے بعدسے بھارت میں نو ماہ میں سب سے زیادہ پیدائش متوقع ہے جہاں گیارہ مارچ سے 16 دسمبر کے درمیان دو کروڑ ایک لاکھ بچے پیدا ہونے کا امکان ہے۔ ایک اندازے کے مطابق جنوری تا دسمبر 2020 کے عرصہ میں بھارت میں2کروڑ 41لاکھ بچے پیدا ہوں گے۔ دوسرے ممالک میںاس عرصے کے دوران متوقع سب سے زیادہ پیدائشوں کی تعداد میں چین ایک کروڑ 35لاکھ، ، نائیجیریا64لاکھ ، پاکستان پچاس لاکھ اور انڈونیشیا 40لاکھ کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ یہاں تک کہ امیر ممالک بھی اس بحران سے متاثر ہیں۔ متوقع پیدائش کی زیادہ تعداد کے لحاظ سے چھٹا ملک امریکہ میں ، گیارہ مارچ سے سولہ دسمبر کے درمیان33لاکھ بچے پیدا ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…