شنگھائی (این این آئی ) کورونا وائرس کس طرح کرہ ارض کے ماحول پر اثر انداز ہوا، ماہرین نے تفصیل جاری کر دی ہوائی اور زمینی سفر انتہائی کم ہو گیا، دنیا کے بڑے شہروں میں ٹریفک کم ہو گئی، کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں بھی کمی آئی،میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین کا کہنا تھا کہ
کاربن ڈائی آکسائیڈ زمین کو مسلسل گرم کر رہی ہے جسے صفر پر لانا ضروری ہے، عالمی مارکیٹ میں کساد بازاری بھی عروج پر پہنچ گئی۔ کورونا وائرس سے زندگی محدود ہو گئی، زمینی اور ہوائی سفر انتہائی کم ہو گیا۔ لندن، برلن، میلان، نیویارک، پیرس اور شنگھائی میں جیسے بڑے شہروں میں 2019 کے مقابلے میں 2020 میں ٹریفک کم ہو گئی، اسی طرح ہوائی سفر بھی کم ہوا جس سے فضا صاف ہو گئی۔جہازوں کی پروازوں سے بادلوں کے اوپر پیدا ہونے والی آلودگی میں بھی کافی حد تک کمی ہوئی، کارخانے بند ہونے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج بھی کم ہو گیا۔ پیرس میں 72 فیصد اور نیویارک میں 10 فیصد کاربن ڈائی آکسائیڈ کم ہوئی، مہلک وائرس کی وبا سے کچھ ہی مہینوں میں عالمی سطح پر توانائی کی طلب میں بھی کمی آئی۔