اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

پاکستان کا وہ علاقہ جس نے کرونا وائرس پر قابو پالیا، وزیر اعلیٰ نے کامیابی کا اعلان کردیا،پاک فوج اور وفاقی حکومت کا شکریہ

datetime 6  مئی‬‮  2020 |

گلگت ( آن لائن )گلگت بلتستان کورونا وائرس پر قابو پانے والا پاکستان کا پہلا علاقہ بن گیا ۔ وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ہم نے وائرس پر قابو پا لیا ہے۔ وزیراعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ سب سے پہلا مریض ہمارے پاس آیا تھا ، جس کے بعد 60 لوگوں کے ٹیسٹ کئے گئے تاہم 6 مریض نکلے، انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے کورونا کے خلاف کامیابی حاصل ہوئی۔پاک فوج اور وفاق نے ہماری بہت مدد کی۔

پاکستان بھر میں سخت لاک ڈائون کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صوبے میں کورونا وائرس سے بچا اورلاک ڈائون میں نرمی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس سے بھی خطاب کیا اور کہا کہ لاک ڈائون میں نرمی کو ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط کیا جائے گا۔حکومت کا مقصد کسی کے کاروبار کو بند کرنا نہیں بلکہ قیمتی انسانی جانوں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانا ہے۔لاک ڈان میں نرمی کے دوران سماجی دوری اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنایاجائے۔ جو ماسک نہیں خرید سکتے ان کو مفت ماسک دیا جائے گا۔ بغیر ماسک باہر نکلنے والوں پر 100 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ صوبے میں دکانوں کے اوقات کار میں 2 گھنٹے مزید نرمی کی جائے گی۔ ورکشاپس اور گارمنٹس کے دکانوں کو بھی شیڈول کے مطابق کھولا جائے گا۔تاجر برادری کو ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کا پابند بنایا جائے گا۔ استور میں کورونا وائرس سے بچا کیلئے ہم آہنگی کا ماحول پیدا کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ استور میں کورونا وائرس سے بچا کیلئے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ موبائل وینٹی لیٹر اور موبائل ہسپتال فراہم کیا جائے۔ گلگت بلتستان میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی شرح دیگر صوبوں سے کم ہے لیکن تمام میڈیکل سٹاف کو حفاظتی کٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…