خیرپور(این این آئی)گائوں قبول خان گوپانگ میں خاتون کی تذلیل ،ظالم شوہر نے بیوی کے جسم کو سگریٹ سے زخمی کرکے بال بھی کاٹ دیئے۔خیرپور کے نواحی گائوں قبول خان گوپانگ کے رہائشی ضمیر گوپانگ کی خاوند کے ہاتھوں تذلیل ہونیجسم پر سگریٹ سے زخم دینے اور سر کے بال کاٹ کرتشدد کانشانہ بنانے کے خلاف متاثرہ نسیم خاتون نے میڈیا کو بتایااس کا شوہر درندہ وحشی صفت شخص ہے
جس نے انہیں متعدد بار جسمانی تشدد کا نشانے بنانے اور اپنے رشتے داروں سے رقم منگوانے کے لئے دبائو ڈالتارہتاتھا یہ صورتحال ان کے ساتھ گزشتہ روز پیش آئی کہ ان کے شوہر ضمیر گوپانگ نے انہیں کہاکہ وہ اپنے رشتے داروں سے رقم لے کر آئو جس پر انہوں نے اپنے شوہر سے کہاکہ وہ متعدد بار رشتے داروں سے رقم لاکر دیتی رہی ہوں واپسی نہیں کرتے اتنے الفاظ کی ادائیگی بشمکل ہوئی تھی کہان کے شوہر نے اس پر پسٹل تان لیا اورجواب دینے کی جرائت کیسی کی کا بول کر سلگتے سگریٹ سے اس کے جسم کو جلاتا رہا اور پھر قینچی لے کر اس کے سر کے بال کاٹنے کی کوشش کی تو انہوں نے شور مچایاتو ان کے گھر کے ساتھ رہنے والے ان کا بھائیانور اور بھانجہ عامر وہاں پہنچے تو ان کے شوہر نے اس کے بھائی پر فائر بھی کیا جس میں وہ محفوظ رہے،ایسے میں دیہاتیوں کی مدد سے ان کے ظالم شوہر کو پکڑ لیا اور پولیس کو واقعی کی اطلاع دی ایسے میں ایس ایس پی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کوٹ ڈیجی پولیس کو حکم دیاکہ ملزم کو فوری گرفتارکیاجائے پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر پسٹل بر آمد کرنے کا دعوی کیاہے کوٹ ڈیجی پولیس کے مطابق شوہر کے ہاتھوں تذلیل کا نشانہ بننے والی نسیم خاتون کی مدعیت میں خاوند ضمیر گوپانگ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے،