برن(این این آئی )سوئٹزرلینڈ کی دوا ساز کمپنی روش کو امریکہ میں اشیائے خوردونوش اور ادویات کے نگران ادارے ایف ڈی اے کی جانب سے کورونا وائرس کے لیے اینٹی باڈی ٹیشٹنگ کی کٹ بنانے کی ہنگامی منظوری دے دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روش نے ماضی میں کہا تھا وہ کٹ مئی
کے آغاز تک متعارو کروا کر جون میں کروڑوں کٹس کی تیاری شروع کر دیں گے۔یاد رہے کہ اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ پتا چل سکے کہ آپ کے جسم میں کبھی کورونا گیا یا نہیں، چاہے آپ بیمار تھے یا نہیں۔ اس تحقیق سے لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اس بیماری کا کامیابی سے مقابلہ کرنے والوں کے خون کیا ایسی چیز ہے جو انھیں یہ صلاحیت دیتی ہے۔